ماڑی انرجی لمیٹڈ کا ڈیرہ بگٹی میں گیس کی دریافت کا اعلان
ماڑی انرجی کی گیس کی دریافت
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) ماڑی انرجی لمیٹڈ نے ضلع ڈیرہ بگٹی میں گیس کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے ایک اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آنے والے دن جنگ کے لیے فیصلہ کن ہوں گے اور ایران کچھ نہیں کر سکے گا، امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ
تفصیلات
روزنامہ جنگ کے مطابق اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈیڑہ بگٹی کے کلچاس ساؤتھ بلاک کے تبری- ون کنویں میں گیس دریافت ہوئی ہے۔
گہرائی اور گیس کا بہاؤ
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ گیس کے ذخائر کنویں کی 7 ہزار 170 فٹ گہرائی میں ملے۔ ابتدائی نتائج میں کنویں سے یومیہ 6.5 سے 11 ایم ایم ایس سی ایف ڈی تک گیس کا بہاؤ ریکارڈ ہوا۔








