صدر مملکت آصف زرداری اور اماراتی نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم کی ملاقات۔
ملاقات کا موقع
اسلام آباد / دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان یو اے ای کے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی قابض افواج نے مقبوضہ کشمیر میں مزید 43 چوکیاں قائم کر لیں، ہر چوکی میں کتنے اہلکار تعینات کیے۔۔؟ جانیے
سیاحت اور ٹیکنالوجی کی ترقی
صدر پاکستان نے دبئی کی سیاحت اور ابھرتی ٹیکنالوجیز کے عالمی مرکز کے طور پر ترقی کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے بندرگاہوں، لاجسٹکس، انفراسٹرکچر، آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں تجربے سے استفادہ پر گفتگو کی۔
پاکستان کی دعوت
صدر آصف زرداری نے شیخ محمد بن راشد المکتوم کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔








