سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین سیالکوٹ اسٹالینز کے ہیڈ کوچ مقرر
سیالکوٹ اسٹالینز کا نیا ہیڈ کوچ
سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) میں شامل ہونے والی نئی فرنچائز سیالکوٹ اسٹالینز کے ہیڈ کوچ مقرر ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی امیدوار کا ضمنی الیکشن میں دھاندلی کا الزام، نتائج تسلیم کرنے سے انکار
ٹم پین کی تقرری
سیالکوٹ اسٹالینز نے پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن کیلئے سابق آسٹریلوی کپتان ٹِم پین کو ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے۔ فرنچائز نے اس تقرری کا اعلان اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کیا جس میں کہا گیاکہ 'ہمیں فخر ہے کہ ہم ٹم پین کو سیالکوٹ اسٹالینز کا ہیڈ کوچ مقرر کر رہے ہیں'۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ایوی ایشن جرنلسٹس کا باقاعدہ قیام عمل میں آ گیا، عدنان ملک تاحیات پیٹرن انچیف مقرر
ٹم پین کا تجربہ
41 سالہ ٹم پین وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے 35 ٹیسٹ ،35 ون ڈے اور 12 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے، جبکہ ٹیسٹ میں ٹیم کی قیادت کا اعزاز بھی حاصل کیا۔
پی ایس ایل 11 کی تاریخ
پی ایس ایل 11 کا انعقاد 26 مارچ سے ہوگا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پی ایس ایل 11 میں شامل ہونے والی دوسری نئی ٹیم نے سابق آسٹریلوی کرکٹر جیسن گلیسپی کو ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا۔








