سندھ کے نجی سکولوں میں 10 فیصد طلبہ کو مفت تعلیم دینا لازمی قرار
سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ
کراچی (آئی این پی) سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر نجی سکولوں میں 10 فیصد طلبہ کو مفت تعلیم دینا لازمی قرار دے دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ: وزیراعظم نے نقصانات کے جائزے کے لیے کمیشن تشکیل دے دیا
حکومتی ہدایت
حکومت سندھ اور ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے عملدرآمد کی ہدایت کردی گئی۔ مفت تعلیم فراہم کرنے کے ثبوت جمع کرانا بھی نجی سکولوں کیلئے لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
تعلیمی قانون کی سختی
سندھ رائٹ آف چلڈرن ٹو فری اینڈ کمپلسری ایجوکیشن ایکٹ 2013 پر سختی سے عملدرآمد کرواتے ہوئے زیرو فیس داخلوں پر عمل نہ کرنے والے سکولوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ ہدایات کی خلاف ورزی پر متعلقہ افسران کو ذاتی طور پر ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔








