معلوم نہیں کس آپریشن تھیٹر میں بانی پی ٹی آئی کا علاج ہوا: بابر اعوان

پی ٹی آئی کے رہنما بابر اعوان کی تشویش

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے حال کا معلوم نہیں، معلوم نہیں کس آپریشن تھیٹر میں ان کا علاج ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: سلمیٰ بٹ کا میانوالی کا دورہ، ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ ماڈل بازاروں کا دورہ، شہریوں سے گفتگو

پریس کانفرنس میں بابر اعوان کی گفتگو

روزنامہ جنگ کے مطابق بیرسٹر گوہر سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو اجازت دیں تاکہ اپنے بھائی کو دیکھ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: حج 2025؛ شدید گرمی اور لو سے بچنے کیلئے انتظامات مکمل،خصوصی ہدایات جاری

ذاتی معلومات اور ریاستی سہولیات پر سوالات

انہوں نے کہا کہ پہلے کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی صحتمند ہیں، پھر کہا جیل میں ڈاکٹرز کی ٹیم ان کا خیال رکھ رہی ہے، اور آخر میں یہ کہا گیا کہ چھوٹا سا مسئلہ تھا اس لیے رات کو پمز لایا گیا۔

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ زندگی ہر کسی کا حق ہے، ہم چیف جسٹس پاکستان کی معاونت کریں گے، جلد سے جلد پی ٹی آئی کے کیسز مقرر کریں، انصاف سے ہٹ کر رعایت نہیں مانگ رہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا 21 نکاتی فارمولہ کیا ہے؟

منتخب رہنماؤں کی سہولیات کا موازنہ

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ہر قسم کی سہولتیں فراہم کی گئیں، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی تمام درخواست ضمانتیں دائر ہیں لیکن مقرر نہیں کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی میں پاکستانی ڈرونز کی پروازیں

چیئرمین پی ٹی آئی کی تشویش کا اظہار

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے عوام کو آگاہ نہ کرنا تشویش ناک بات ہے، ان پر ایک ملک نہیں بلکہ پوری دنیا تشویش کا اظہار کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء کو اپنے آپ پر یقین نہیں تو بانی پی ٹی آئی پر کیا یقین دہانی کروائیں گے، حکومت سے کوئی ٹی او آرز طے نہیں ہوئے، سب افواہیں ہیں۔

حالیہ درخواستیں اور قانونی امور

گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے متعلق تحریک انصاف سے تصدیق کر لیا کریں۔

علی بخاری نے کہا ہے کہ وفاقی وزراء نے جھوٹ بولا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل درست ہے، بانی پی ٹی آئی کے ایک ایک لمحے کی رپورٹ دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ طبی معائنہ کے لیے نئی درخواست دائر کر دی ہے، 190 ملین پاؤنڈ اور توشہ خانہ ٹو کیسز تاحال مقرر نہیں ہوئے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...