بدقسمتی سے یہ نظام مفلوج اور بے حس ہوچُکا ہے، ایک صوبے کے وزیرِاعلیٰ کو 2 دن سے سڑکوں پر بٹھا رکھا ہے، سہیل آفریدی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی پریشانی
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ پہلے تو عمران خان سے ملاقاتیں سیاسی گفتگو کو بنیاد بنا کر بند کر دی گئی تھیں، لیکن اب حکومت ان کی صحت کے حوالے سے فیملی اور ذاتی معالجین کو اندھیرے میں رکھتے ہوئے غفلت برت رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہری کو 2 سال قبل چوری ہونے والی موٹر سائیکل کا ای چالان مل گیا
حکومت کی غفلت
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے یہ نظام مفلوج اور بے حس ہو چکا ہے۔ ایک صوبے کے وزیرِاعلیٰ کو 2 دن سے سڑکوں پر بٹھا رکھا ہے۔ یہ سب نفرتوں کو بڑھا رہا ہے اور حالات کو زبردستی اس طرف لایا جا رہا ہے، جہاں سے واپسی ناممکن ہوگی۔ ہمارے لیے تمام دروازے بند کرکے دیوار سے لگایا جائے تو یہی آئین و قانون ہمیں احتجاج کا حق دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیسوں کے لیے پی ایس ایل چھوڑنے والے مینڈس کٹ بیگ بھول گئے
ڈاکٹرز کی عدم رسائی
عمران خان صاحب کے ڈاکٹرز کو معائنے کی اجازت نہیں دی گئی، پولیٹیکل کمیٹی کا اجلاس بلایا گیا ہے اور اب اس میں اگلا لائحہ عمل طے ہوگا۔
سوشل میڈیا پر ردعمل
”پہلے تو عمران خان صاحب سے ملاقاتیں سیاسی گفتگو کو بنیاد بنا کر بند کر دی گئیں تھیں، لیکن اب حکومت ان کی صحت کے حوالے سے فیملی اور ذاتی معالجین کو اندھیرے میں رکھتے ہوئے غفلت برت رہی ہے۔ بدقسمتی سے یہ نظام مفلوج اور بے حس ہو چکا ہے۔ ایک صوبے کے وزیرِاعلیٰ کو 2 دن سے سڑکوں پر بٹھا… pic.twitter.com/hYymj1MQdp
— PTI Islamabad (@PTIOfficialISB) January 30, 2026








