محمد وسیم جونیئر کو آسٹریلیا کے خلاف جاری ٹی20 سیریز کے باقی دو میچز کے لیے پاکستان کے سکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا
محمد وسیم جونیئر کی ریلیز
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر کو آسٹریلیا کے خلاف جاری ٹی20 سیریز کے باقی دو میچز کے لیے پاکستان کے سکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرائی نیشن سیریز فائنل، پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا
سکواڈ کی تشکیل
محمد وسیم جونیئر آسٹریلیا کیخلاف بقیہ 2 میچز کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔ جیو نیوز کے مطابق پاکستان باقی سیریز 15 رکنی سکواڈ کے ساتھ مکمل کرے گا، جو آئندہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے بھی سفر کرے گا۔
ٹی ٹوینٹی سیریز کا آغاز
یاد رہے کہ ٹی ٹوینٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 22 رنز سے شکست دیتے ہوئے فاتحانہ آغاز کیا۔







