ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو آج پرای باتیں تنگ کر سکتی ہیں جو وقت گزر گیا وہ تو لوٹ کر نہیں آ سکتا اب زندگی کو نئے انداز سے شروع کرنے کا وقت ہے آج ابتداءکر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جوڑوں میں مقبول ہوتا نیا رجحان “Apartners” کیا ہے؟
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
کوئی کسی کا نہیں ہے سب مطلب کے رشتے بن گئے ہیں اور آپ ان میں پھنس چکے ہیں آج خود کو باہر نکالنے کا بہترین موقع ہے اب خود کو سازشی لوگوں سے دور کریں۔
یہ بھی پڑھیں: بلٹ ٹرین چلانے کے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے ورکنگ گروپ تشکیل
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
کسی بھی معاملے کو لے کر زیادہ پریشان نہ ہوں میرے اللہ نے چاہا تو آج جو بھی ہے اس سے نکل جانے میں کامیاب ہوں گے اور ایک اہم سلسلہ بھی بن سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 26ویں آئینی ترمیم چیلنج کرنے کا فیصلہ پیر تک ہو جائے گا: وقاص اکرم
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
اب آپ کو اپنے معاملات میں خاطر خواہ بہتری محسوس ہو گی آپ پہلے کافی دنوں سے جن مشکلات کا شکار چلے آ رہے تھے ایک خبر سب کچھ ٹھیک کر دے گی ان شاءاللہ۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جن افراد کو گھریلو زندگی میں پریشانیاں چل رہی ہیں وہ خود اگر حکمت عملی سے چلیں گے تو اس کو ختم کر سکتے ہیں آج اس حوالے سے ایک اہم موقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ: غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کرنے والے 18 افغان مہاجرین گرفتار
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
روزگار میں کافی دنوں سے مسلسل مشکلات کا سامنا ہے آپ بعد نماز مغرب صورة واقعہ پڑھا کریں اور اپنے دل کے معاملات ٹھیک کرنا تو بے حد ضروری ہو گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ’’اِن ایکشن ‘‘، دہشتگرد تنظیم کے اہم رکن سمیت 18 گرفتار
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو اس وقت مالی معاملات کی طرف توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے فضول کاموں میں اپنے وقت کو ضائع مت کریں اور اندرون خانہ سازشیوں سے دور رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈا پور کی مبینہ گرفتاری کی خبر پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا سنسنی خیز بیان
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
بعض افراد کو قانونی معاملات سے نجات مل گئی ور جن سے مخالفت کا سامنا تھا وہ اللہ کا نام لے کر خودبخود پیچھے ہٹ جائیں تو ان کے لئے بہتر ہے۔ ابھی مسئلہ ٹھیک نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کے نئے گھر کی تعمیر مکمل، والد اعظم صدیق نے جذباتی پیغام شیئر کردیا
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جس طرف کے حالات کا سامنا ہے اس میں ذرا سا بھی رسک لینے کی ضرورت نہیں ہے اور پریشان نہ ہوں۔ جو نصیب میں ہے وہ میرے اللہ نے چاہا تو آپ کو مل کر رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کرتار پور گردوارہ سے پانی مکمل طور پر نکال دیا گیا، گردوارہ صاحب کی تمام تاریخی اور قیمتی چیزیں محفوظ، بھارتی میڈیا کا پروپگینڈا بے نقاب
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اس وقت مالی طور پر بہتری ملنے کا امکان ہے اور جس طرف امید لگا رکھی ہے وہ پوری ہو سکتی ہے جو لوگ عرصہ دراز سے روزگار کی تلاش میں تھے وہ کامیاب ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: چوہدری شافیع حسین کا سندس فاؤنڈیشن کا دورہ، دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
ایک بڑی مشکل سے نجات مل رہی ہے آپ کو اب سنبھل کر چلنا ہے اور کوشش کرنی ہے کہ ان تمام باتوں سے دور رہا جا سکے۔ جس میں تھوڑا سا بھی خطرہ موجود ہے۔
سیارہ مشتری
19 فروری سے 20 مارچ
اپنی غلطیاں درست کریں پہلے ہی حالات بہت خراب ہو چکے ہیں آپ مزید مسئلے بڑھا رہے ہیں اس وقت فوری اصلاح کی ضرورت ہے دیر مت لگائیں۔








