اسپین کی حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کو قانونی حیثیت دینے کا اعلان کر دیا
اسپین کی حکومت کا نیا اعلان
میڈرڈ(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسپین کی حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کو قانونی حیثیت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وقت نے کچھ چہروں سے نقاب خود اتار دیا ہے، خفیہ سودوں کی میز پر عمران خان کی آزادی بلکہ ان کی زندگی تک کو داؤ پر لگا دیا گیا ہے، شیر افضل مروت۔
اہلیت کی شرائط
خبر ایجنسی کے مطابق 2025 کے اختتام تک کم از کم پانچ ماہ اسپین میں قیام کرنے والے افراد اس اسکیم کے تحت اہل قرار پائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کوہاٹ: گہرے کنویں میں گرنے والے اونٹ کو نکال لیا گیا
درخواست جمع کروانے کی تاریخیات
حکام کے مطابق، قانونی رہائشی حیثیت کے حصول کے لیے وہ افراد درخواست دے سکیں گے جو 2026 سے قبل اپنی درخواست جمع کرائیں گے۔ درخواست دہندگان کے لیے پاسپورٹ اور پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بیوی کو قتل کرنے کے الزام میں شوہر گرفتار
سفارتخانوں کے باہر ہجوم
قانونی دستاویزات کے حصول کے اعلان کے بعد مختلف ممالک کے سفارتخانوں اور قونصلیتوں کے باہر لمبی قطاریں لگ گئی ہیں، جہاں تارکین وطن ضروری کاغذات مکمل کروانے کے لیے پہنچ رہے ہیں۔
ماہرین کی رائے
ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے اسپین میں مقیم ہزاروں غیر قانونی تارکین وطن کو قانونی تحفظ اور روزگار کے بہتر مواقع حاصل ہوں گے۔








