شارجہ، بارش کے دوران سڑک پر خطرناک کرتب دکھانے پر 8 گاڑیاں ضبط، ڈرائیور گرفتار
شارجہ میں بارش کے دوران خطرناک ڈرائیونگ
شارجہ (ویب ڈیسک) شارجہ میں بارش کے دوران سڑک پر خطرناک کرتب دکھانے پر 8 گاڑیاں ضبط اور ڈرائیور گرفتار کرلیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں خاتون کو ہراساں اور جنسی تعلقات پر مجبور کرنے میں ملوث ملزم گرفتار
پولیس کی کارروائی
عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے بارش کے دوران سڑکوں پر خطرناک کرتب دکھانے پر شارجہ پولیس نے 8 گاڑیاں ضبط کر لیں۔ پولیس کے مطابق بارش میں غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ اور ان ڈرائیورز کی لاپرواہی سے شہریوں کی جان خطرے میں پڑی۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے نے ایئرپورٹس پر مسافروں کو آف لوڈ کرنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈا کو بے بنیاد قرار دے دیا
قانونی کارروائی
شارجہ پولیس کے جنرل کمانڈ کے ٹریفک اینڈ پیٹرولز ڈائریکٹریٹ نے تصدیق کی ہے کہ وفاقی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر متعلقہ ڈرائیورز کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے۔
جرمانے کی تفصیلات
شارجہ پولیس کے مطابق خطرناک ڈرائیونگ پر 2 ہزار درہم یعنی ایک لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپے جرمانہ اور گاڑیاں 60 دن تک ضبط کرنے کی سزا مقرر ہے۔








