ٹی20 ورلڈکپ کے لیے یو اے ای کے اسکواڈ کا اعلان، متعدد پاکستانی شامل
متحدہ عرب امارات کا اسکواڈ اعلان
ابوظہبی(ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے متحدہ عرب امارات (یواے ای) نے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کچہری دھماکہ، سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، محسن نقوی
کپتان اور کھلاڑیوں کی فہرست
امارات کرکٹ بورڈ نے جمعے کے روز آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے متحدہ عرب امارات کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں محمد وسیم یو اے ای کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ یواے ای کی ٹیم اور آفیشلز میں متعدد پاکستانی شامل ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے یو اے ای کے اسکواڈ میں شامل کھلاڑی یہ ہیں:
- محمد وسیم (کپتان)
- علیشان شرفو
- آریانش شرما
- دھرو پراشر
- حیدر علی
- ہرشِت کوشک
- جنید صدیق
- مایانک کمار
- محمد عرفان
- محمد فاروق
- محمد جواد اللہ
- محمد زوہیب
- روحید خان
- صہیب خان
- سمرنجیت سنگھ
یہ بھی پڑھیں: آٹھویں شارجہ انویسٹمنٹ فورم کا باضابطہ افتتاح، دنیا بھر سے 140 ممالک کے عالمی رہنماؤں کی شرکت
کوالیفیکیشن کی کامیابی
واضح رہے کہ یو اے ای نے عمان میں ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ایشیا اور ایسٹ ایشیا پیسیفک کوالیفائر کے سپر سکس مرحلے میں جاپان کے خلاف فتح حاصل کر کے 20 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔
پچھلے کارنامے اور آئندہ میچز
یو اے ای اس سے قبل 2012 اور 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حصہ لے چکی ہے، تاہم دونوں مواقع پر گروپ مرحلے سے آگے نہ بڑھ سکی۔یو اے ای اپنی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی مہم کا باضابطہ آغاز 10 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے کرے گا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔








