کراچی، پرانا گولیمار میں کلینک میں فائرنگ سے مریض جاں بحق
فائرنگ کا واقعہ کراچی میں
کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے پاک کالونی پرانا گولیمار میں کلینک میں فائرنگ سے مریض جاں بحق ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی جانب سے 9 روز سے بند کشمیری کاردارپور راہداری کھولنے کا اعلان: دربار انتظامیہ
واقعہ کی تفصیلات
پولیس کے مطابق مقتول عبدالرشید کلینک میں ڈرپ لگوا رہا تھا کہ نامعلوم ملزم فائرنگ کرکے فرار ہو گئے۔ فائرنگ سے عبدالرشید موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ عبدالرشید بڑا بورڈ کا رہائشی، سوشل ورکر اور پراپرٹی کا کاروبار کرتا تھا۔ فائرنگ کا واقعہ ابتدائی طور پر دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آر پی او فیصل آباد کے ڈر سے منشیات فروشوں نے قرآن پاک اٹھالیے
دیگر فائرنگ کے واقعات
دوسری جانب ماڑی پور بدھنی گوٹھ میں فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا، جبکہ سپرہائی وے پر کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جان سے چلا گیا۔
پولیس کی کارروائی
اس کے علاوہ سچل تھانے کی حدود میں بھائی کی شادی میں پولیس اہلکار ابوزر کی جانب سے شدید ہوائی فائرنگ کی گئی، جس پر متعلقہ علاقے کے افسران نے فوری انکوائری کا حکم دیا ہے۔








