پنجاب میں ڈیجیٹل انقلاب کا آغاز ہو چکا، پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا قیام عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز

پنجاب میں ڈیجیٹل انقلاب

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں ڈیجیٹل انقلاب کا آغاز ہو چکا ہے، پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا قیام عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ میرٹ پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: بھلوال میں 4 بہنوں نے زہریلی گولیاں کھالیں، ہسپتال منتقل، حالت تشویشناک

پہلی ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا قیام

پاکستان کی پہلی ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ادارے کے قیام پر دلی خوشی ہے۔ جدید لیب نہ ہونے سے برآمد کنندہ اور صارف دونوں نقصان اٹھا رہے ہیں، پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی 10 سال کی کٹھن محنت کا ثمر ہے۔ پنجاب ترقی و خوش حالی کی راہ پر گامزن ہے، عوامی خدمت ہمارا شعار ہے، ادارے کا قیام، ادارے میں موجود ہر فرد کی محنت کے مرہونِ منت ہے۔

عالمی معیار کی ٹیسٹنگ لیب کی ضرورت

’’جنگ‘‘ کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ زرعی ملک ہونے کے باوجود عالمی معیار کی ٹیسٹنگ لیب نہ ہونا لمحۂ فکریہ تھا۔ سیٹلائٹ کرائم سین یونٹس کا دائرہ 38 اضلاع تک پھیلایا جا رہا ہے۔ ای بزنس رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ہے، میرٹ پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ خواتین سائنس دانوں کے لیے 2 ارب 30 کروڑ روپے کی لاگت سے ہاسٹل تعمیر کیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...