تعاقبی آپریشنز جاری، مزید نقصانات کی اطلاعات، بلوچستان میں جہنم واصل کیے جانے والے دہشتگردوں کی تعداد 108 ہو چکی ہے: سیکیورٹی ذرائع

آپریشن کی تفصیلات

لاہور (طیبہ بخاری سے) فتنہ الہندوستان کے خلاف صبح سے جاری آپریشن میں جہنم واصل ہونے والے دہشتگردوں کی مصدقہ تعداد 67 ہو گئی۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ اس سے قبل پچھلے 2 دن میں پنجگور اور شعبان میں 41 دہشت گرد مارے گئے تھے۔ اس طرح بلوچستان میں جہنم واصل کیے جانے والے دہشتگردوں کی کل تعداد 108 ہو چکی ہے۔ اس بربریت کے خلاف لڑتے ہوئے 10 بہادر پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے جوان شہادت کا رتبہ پا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چاہت فتح علی خان نے اپنا موازنہ ایک مشہور اداکارہ سے کردیا

دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مزید تعاقبی آپریشنز جاری ہیں، دہشت گردوں کی مزید ہلاکتوں اور نقصانات کی اطلاعات ہیں۔ سفاک بھارتی پراکسی دہشتگردوں نے 11 معصوم غریب بلوچ شہریوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کر دیا۔ یہ تعداد پہلے 5 معصوم شہریوں کی تھی۔ شہید ہونے والوں میں 5 مرد، 3 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔ ان تمام کا تعلق بلوچستان سے ہے جو محنت مزدوری کیلئے گوادر آئے تھے۔ اس گھناؤنے واقعہ میں ملوث تمام دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔

عوامی ردعمل

سیکیورٹی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ دہشت گردی کے ان گھناؤنے واقعات کے خلاف گوادر کے غیور عوام میں شدید غم وغصہ ہے، گردو نواح کے علاقوں میں دہشت گرد عناصر کے ممکنہ ٹھکانوں کے خلاف مزید آپریشن جاری ہے۔ غریب مزدوروں پر یہ حملہ واضح کرتا ہے کہ فتنہ الہندوستان بھارتی ایماء پر بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے خلاف سرگرم ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...