حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 30 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کرتے ہوئے ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 30 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر تعلیم کا مختلف امتحانی سنٹرز کا دورہ، بوٹی مافیا کا ایک اور نیٹ ورک پکڑ لیا
نئی قیمتوں کا اعلان
پیٹرولیم ڈویژن نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 30 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 268 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میرب علی سے بریک اپ کے بعد عاصم اظہر کے کنسرٹ میں ہانیہ عامر کی شرکت سے ایک بار پھر دونوں کے تعلقات ٹھیک ہونے کی چہ مگوئیاں
پیٹرول کی قیمت برقرار
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 253 روپے 17 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کی تاریخ
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔








