ایران، روس اور چین کا شمالی بحرِ ہند میں مشترکہ بحری مشقوں کا اعلان
ایران، روس اور چین کی مشترکہ بحری مشقوں کا اعلان
تہران (ویب ڈیسک) ایران، روس اور چین نے شمالی بحرِ ہند میں مشترکہ بحری مشقوں کا اعلان کردیا۔
مشترکہ بحری مشقوں کی تفصیلات
ایران کی نیم سرکاری تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران، روس اور چین رواں ماہ مشترکہ بحری مشقیں کریں گے۔ ان مشقوں کو 'میری ٹائم سکیورٹی بیلٹ' کا نام دیا گیا ہے، جن میں ایران کی بحریہ، پاسداران انقلاب کے گارڈز، چین اور روس کی بحری افواج حصہ لیں گی۔
مقصد اور تعاون
رپورٹ کے مطابق ان مشقوں کا مقصد کسی بھی ممکنہ حملے یا خطرے سے نمٹنے کی پیشگی تیاری اور تینوں ممالک کے درمیان تعاون مضبوط بنانا ہے۔
مشقوں کی تاریخ اور موجودہ صورت حال
ان مشقوں کا باقاعدہ آغاز 2019 میں ایران کی بحریہ نے کیا تھا اور یہ مشقیں اب تک سات مرتبہ منعقد کی جا چکی ہیں۔ یاد رہے کہ یہ مشقیں ایسے وقت میں کی جارہی ہیں جب واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں بحری بیڑہ تعینات کردیا ہے۔








