کراچی پولیس کی کارروائی، جعلی پولیس اہلکار گرفتار
کراچی میں جعلی پولیس اہلکار کی گرفتاری
کراچی(ویب ڈیسک) عزیزآباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈار سے حاقان فیدان کی ملاقات، ترکیہ کے دفاعی تجربات سے فائدہ اٹھانے میں دلچسپی کا اظہار
ملزم کی کارروائیاں
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم شہریوں کو پولیس کے نام پر ڈرا دھمکا کر لوٹنے میں ملوث ہے۔ جعلی پولیس اہلکار شوکت کے دو ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: سنجے منجریکر نے کن پاکستانی کھلاڑیوں کو بھارت کیلیے خطرہ قرار دے دیا؟
فرار ملزمان کی شناخت
پولیس کا بتانا ہے کہ فرار ملزمان کے نام عارف کمانڈو اور سلیم معلوم ہوئے ہیں۔
پولیس کے قبضے میں برآمد سامان
گرفتار ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا سامان برآمد کیا گیا ہے، جس میں جعلی پولیس کارڈ، پولیس جیکٹ اور موبائل فون شامل ہیں۔








