ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور ہلکی برفباری کا امکان
محکمہ موسمیات کا موسم کا جائزہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: واسا نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے گٹروں پر ڈھکن لگانے کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے، وائرل ویڈیو نے کارکردگی کا پول کھول دیا
پنجاب کا موسم
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، تاہم مری، گلیات اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع ابرآلود رہے گا، جہاں بارش اور ہلکی برفباری بھی ہوسکتی ہے۔ ملتان، جھنگ، سرگودھا اور فیصل آباد میں چند مقامات پر ہلکی بوندا باندی کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکپتن میں 20 نومولودوں کی اموات کے بعد نصف درجن میٹرنٹی ہومز سیل
خیبرپختونخوا میں حالات
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم صوبے کے پہاڑی اضلاع میں شدید سردی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ چترال، دیر، کوہستان اور کالام میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ہے جبکہ سوات، کرم اور وزیرستان میں بھی کہیں کہیں ہلکی بارش اور برفباری متوقع ہے۔
سندھ اور بلوچستان کا موسم
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن اور پشین میں ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔








