بسنت کے لیے مختص چھتوں کے مالکان کو شورٹی بانڈز لینے کا حکم
بسنّت کے دوران سی سی پی او لاہور کی ہدایات
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سی سی پی اولاہورنے بسنت کے لیے مختص چھتوں کے مالکان سے ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے شورٹی بانڈز لینے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایف ایف صدر اور امریکی سفیر کی اہم ملاقات؛ پاکستان کا فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے امریکہ کی بھرپور حمایت کا اعلان
اجلاس کی تفصیلات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سی سی پی اولاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیرصدارت بسنت کے پُرامن انعقاد سے متعلق اجلاس ہوا ہے جس میں بسنت کے محفوظ انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ چھتوں پر گنجائش سے زائد افراد کی اجازت نہیں ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کس طرح کی پالیسیاں بنا رہی ہے؟پالیسیوں سے 60سال یا اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کا نقصان ہو رہا ہے، آئینی بنچ کے سپر ٹیکس سے متعلق کیس میں ریمارکس
قوانین کی پابندی
ہدایت کی کہ پنجاب ریگولیشن آف کائٹ فلائنگ ایکٹ 2025 پر مکمل عملدرآمد کرایا جائے۔ آج سے کوئی موٹر بائیک سیفٹی راڈ کے بغیر روڈ پر نہیں آنی چاہیے۔
پولیس کی مانیٹرنگ
سی سی پی او لاہورنے بسنت کے دوران مانیٹرنگ کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی اور کہا ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش پر زیرو ٹالرنس ہے۔ خلاف ورزی پر بلا تفریق کارروائی کی جائے گی۔








