حکومت نے سال 2026 کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا
وفاقی حکومت کی جانب سے 2026 کی سرکاری تعطیلات کا اعلان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے سال 2026 کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔
اہم تعطیلات کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق کابینہ ڈویژن نے سال 2026 کی تعطیلات کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کشمیر ڈے 5 فروری، پاکستان ڈے 23 مارچ کو سرکاری تعطیل ہوگی۔
عیدالفطر اور دیگر تعطیلات
عیدالفطر کے لیے 21، 22 اور 23 مارچ 2026 کو عام تعطیل ہوگی، یومِ مزدور یکم مئی کو منایا جائے گا جبکہ یومِ تکبیر کی مناسبت سے 28 مئی کو تعطیل ہوگی۔
عیدالاضحیٰ اور دیگر بڑی تعطیلات
کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ کے لیے عام تعطیل 27، 28 اور 29 مئی 2026 کو ہوگی۔
قومی تعطیلات
یومِ آزادی 14 اگست اور عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں 25 اگست کو تعطیل دی جائے گی۔ علامہ اقبال ڈے 9 نومبر، قائداعظم ڈے اور کرسمس کے موقع پر 25 دسمبر کو عام تعطیل ہوگی.








