ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے افغانستان کی ٹیم بھارت پہنچ گئی
افغان کرکٹ ٹیم کی بھارت آمد
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغان کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کے لیے بھارت پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: حافظ آباد میں شوہر نے بیوی اور بیٹی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا
وارم اپ میچز کی تیاری
افغان ٹیم میگا ایونٹ سے قبل 2 وارم اپ میچز بھی کھیلے گی۔ ورلڈ کپ میں سفر 8 فروری کو چنئی میں نیوزی لینڈ کیخلاف میچ سے شروع ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ہندوستانی فوج نے ایک اور پوسٹ پر سفید جھنڈا لہرا دیا، شکست تسلیم کر لی
ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز
ٹی ٹئونٹی ورلڈ کپ کے مقابلوں کا آغاز 7 فروری کو ہونا ہے، ابتدائی دن 3 میچز شیڈول ہیں، پاکستان کا مقابلہ کولمبو میں نیدرلینڈز سے ہوگا۔
اہم میچز کی تفصیلات
میزبان بھارت ممبئی میں امریکا کے مدمقابل ہوگا، کولکتہ میں ویسٹ انڈیز اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں صف آرا ہوں گی۔








