پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنی چاہیے یا نہیں؟ کپل دیو کھل کر بول پڑے
کپل دیو کا ردعمل
کولکتہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے سابق کپتان کپل دیو نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مجوزہ میچ پر ردعمل دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار نے ایران جیسے اتحادی کو نظر انداز کرکے سفارتی خودمختاری کو قربان کردیا:سونیا گاندھی نے اہم سوالات اٹھا دیئے
میچ کی تاریخ اور مقام
پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 15 فروری کو کولمبو میں شیڈول ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
سیاسی کشیدگی کا اثر
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر کپل دیو سے سوال کیا گیا کہ موجودہ سیاسی کشیدگی کے تناظر میں دونوں ٹیموں کو آمنے سامنے آنا چاہیے یا نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے شہر میناب میں سکول کی عمارت ممکنہ طور پر امریکی حملے کا نشانہ بنی، امریکی اخبار
کپل دیو کا موقف
اس پر کپل دیو کا کہنا تھا کہ ان جیسے سابق کھلاڑیوں کے لیے اس معاملے پر بیان بازی مناسب نہیں۔ ان کے مطابق ایسے حساس فیصلے حکام کو ہی کرنے چاہئیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کا برطانوی وزیر خارجہ سے رابطہ، باہمی تعاون بڑھانے پر بات چیت
حکام کے فیصلے کی حمایت
کپل دیو نے کہا کہ حکام جو بھی فیصلہ کریں گے وہ اس کی حمایت کریں گے کیونکہ وہ غیر ضروری اور فضول بیانات کو اہمیت نہیں دیتے۔
پاکستان کی ورلڈ کپ میں شرکت
واضح رہے کہ پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت سے متعلق فیصلہ تاحال نہیں ہو سکا، جبکہ قومی ٹیم کی کٹ کی رونمائی بھی مؤخر کر دی گئی ہے。








