کبیروالا، نواحی علاقے نانک پور بارہ میل میں آ گ لگنے سے محنت کش کے 3 جانور زندہ جل گئے
آتشزدگی کا واقعہ
خانیوال (حیدر شیر) کبیروالا کے نواحی علاقے نانک پور بارہ میل میں آ گ لگنے سے محنت کش کے تین جانور زندہ جل گئے۔
یہ بھی پڑھیں: حماد اظہر کا سرنڈر کرنے کا فیصلہ، نجی ٹی وی کا دعویٰ
تفصیلات
بستی نانک پور میں آتشزدگی کا افسوسناک واقعہ شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا۔ اس واقعے میں محنت کش کے لاکھوں روپے مالیت کے جانور بھی زندہ جل گئے، جبکہ آ گ سے متعدد جانور زخمی بھی ہوئے ہیں۔
مزید نقصانات
بتایا گیا ہے کہ آگ نے گھر میں کھڑے رکشہ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اہل محلہ کا کہنا ہے کہ شعیب کو تقریباً 15 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے لیکن شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پالیا۔








