سیکیورٹی ایجنسیز بھارتی پراکسیز کا خاتمہ کرکے دم لیں گی، عطا تارڑ
وفاقی وزیر کی بھارت کے خلاف کامیابی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کی جس کی اس کو بہت تکلیف ہے، سیکیورٹی ایجنسیز ان پراکسیز کا خاتمہ کرکے دم لیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: اس سال عازمین حج سے پاسپورٹ طلب نہیں کیے جائیں گے، سوشل میڈیا پر سستے حج پیکیج کے نام پر جعلی اشتہارات سے محتاط رہیں
بلوچستان میں بزدلانہ حملہ
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ کل بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کی جانب سے بزدلانہ حملہ کیا گیا، سیکیورٹی فورسز پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اسی سے اوپر دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، بلوچستان بڑے نقصان سے بچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں باپ اور 2 بیٹوں کے قتل کا معمہ حل، خاتون سمیت 2 ملزم گرفتار
دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن لڑائی
انہوں نے کہا کہ یہ بارہ شہروں پر حملوں کے لئے آئے تھے، بھرپور مقابلہ کیا اور دہشت گردوں کو ہرایا، انڈین میڈیا پر بیٹھ کر بلوچستان بلوچستان کیا جاتا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف صورتحال سے مکمل طور پر آگاہ رہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیپرا کا بجلی کی قیمتوں میں 48 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
سیکیورٹی ایجنسیز کا عزم
ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کی بھارت کو بہت تکلیف ہے، جب تم آئے تھے تو دم دبا کر بھاگے تھے، سیکیورٹی ایجنسیز ان پراکسیز کا خاتمہ کرکے دم لے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بھاشا ڈیم بننے سے بجلی سستی ہو گی یا نہیں؟ حکومت کا حیران کن اعلان
کے پی کے کی حکومت کی ناکامیاں
عطا تارڑ نے کہا کہ کے پی کے کے ترجمان ٹی وی پر بیٹھ کر زبان درازی کرتے ہیں، آؤ پنجاب سے سیکھو، شہباز شریف پنجاب میں وزیر اعلیٰ تھے تو بڑے بڑے پراجیکٹ بنے، اب وزیر اعلیٰ پنجاب بڑے بڑے کام کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ آبنائے ہرمز کھلوانے کیلیے دیگر ملکوں حتیٰ کہ چین سے بھیک مانگنے پر مجبور ہو چکا ہے: عباس عراقچی
مالی معاونت اور بدعنوانی
وزیر اطلاعات نے کہا کہ پوری قوم ان کو اربوں روپے دیتی ہے، ابھی تک کے پی کے میں ایک بھی کام نہیں کرسکے، ہمارے ہاں جب سیلاب آتا ہے تو وزیر اعلیٰ پنجاب ان کی مدد کرتے ہیں، یہ کے پی کے والے بتائے تیراہ کو دیا گیا چار ارب روپے کہاں گیا، باڑہ کا سیاسی اتحاد کہہ رہا ہے بد انتظامی اور بدعنوانی بھی ہے، وہاں کے لوگوں پر فتنہ الخوارج حملہ کرتی ہے تو پاک فوج آتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فرنٹیئر کانسٹیبلری کو صدارتی آرڈیننس جاری کرکے وفاقی فورس کا درجہ دے دیا گیا
احتجاج کا کلچر
انہوں نے کہا کہ جب بھی ان کو مدد چاہیے ہوتی ہے، کے پی کے کی حکومت غائب ہوتی ہے، ان کا کام صرف احتجاج اور اڈیالہ کے باہر بیٹھنا ہے، گورنر راج ایک آپشن ہے جو ہر وقت میسر ہوتی ہے، گورنر راج تب آتا ہے جب حکومت مکمل طور پر ناکام ہوجائے۔
بانی پی ٹی آئی کا طبی علاج
ان کا کہنا تھا کہ ان کو مالی معاونت ملتی ہے سپورٹ ملتی ہے، بانی پی ٹی آئی کا ایک معمولی سا علاج ہوا اور اڈیالہ منتقل کردیا گیا، بانی پی ٹی آئی سے رضامندی کے بعد ان کا طبی علاج کیا گیا۔








