اپنی پسند کی نمبر پلیٹس، محکمہ ایکسائز نے گاڑی مالکان کو خوشخبری سنا دی
پشاور میں چوائس نمبر پلیٹس کی نیلامی
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ ایکسائز خیبر پختونخوا نے مزید 40 چوائس نمبر پلیٹس کی نیلامی کا فیصلہ کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس طلب کرلیے
نیلامی کی تاریخ
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق محکمہ ایکسائز کا کہنا ہے کہ چوائس نمبر پلیٹس کی نیلامی 14 فروری کو کی جائے گی۔ نیلامی میں سید، قادری، جتوئی، راجہ، پشتون سمیت دیگر چوائس نمبر پلیٹس پیش کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: اصل تنازع اپنی جگہ موجود ہے،پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ محض بیوقوفی ہوگی: ڈی جی آئی ایس پی آر کا برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو
مخصوص اضلاع کے نمبر پلیٹس
اس کے علاوہ خیبر، بونیر، مہمند، کوہاٹ اور دیگر اضلاع کے نام سے منسوب نمبر پلیٹس بھی نیلامی کے لیے رکھی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: کنونشن سینٹر کے نجی استعمال پر ازخود نوٹس کیس: اٹارنی جنرل آفس سے جواب طلب
بولی کی تفصیلات
محکمہ ایکسائز کے مطابق ایک منفرد چوائس نمبر پلیٹ کے لیے بولی کی بنیادی رقم 10 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ اگر کسی چوائس نمبر پلیٹ کے لیے بولی دہندگان کی تعداد تین سے کم ہوئی تو اس نمبر کی نیلامی ملتوی کر دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: نئی نویلی دلہن دولہے کو چھوڑ کر فرار!
سیکیورٹی رقم اور ادائیگی
محکمہ ایکسائز نے کہا کہ بولی میں حصہ لینے کے خواہش مند افراد سے ایک لاکھ روپے بطور سیکیورٹی رقم وصول کی جائے گی جبکہ کامیاب بولی دہندہ کو نیلامی کے فوراً بعد مکمل رقم ادا کرنا لازمی ہوگا۔
نیلامی کی شفافیت
محکمہ ایکسائز خیبر پختونخوا کے مطابق نیلامی کے تمام مراحل شفاف طریقے سے مکمل کیے جائیں گے۔








