بلوچستان پر اٹھنے والی ہر انگلی کاٹ دی جائے گی، ہر آنکھ نکال لی جائے گی، چپے چپے کی حفاظت کریں گے: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب کی مذمت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے بزدلانہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فوج کی ہر ممکن مدد کریں گے، وزیرخزانہ کا بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے بھی ریلیف کا اشارہ
سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
وزیراعلیٰ نے بلوچستان میں حملے کرنے والے دہشت گردوں کو دلیری سے پسپا کرنے والی سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ بلوچستان پاکستان ہے اور پاکستان بلوچستان ہے۔ ہر پاکستانی بلوچستان اور بلوچستان کے عوام سے بے انتہا محبت کرتا ہے۔ بلوچستان کے چپے چپے کی حفاظت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے مستقل جج سپریم کورٹ کا حلف اٹھا لیا
دہشت گردوں کے لیے سخت پیغام
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ بلوچستان پر اٹھنے والی ہر انگلی کاٹ دی جائے گی، ہر آنکھ نکال لی جائے گی۔ دہشت گرد جان لیں خون کی ایک ایک بوند کا بدلہ لیا جائے گا۔ پوری قوم پر عزم ہے، دہشت گردی کو شکست دے کر دم لیں گے۔ دشمن کے ہاتھوں میں کھیلنے والے دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد جہنم کا ایندھن ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کے وفد نے انسانی سمگلنگ، سائبر کرائم اور منشیات کی روک تھام کیلئے تعاون کی پیشکش کر دی
قوم کا اتحاد
فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا نہ دین سے کوئی تعلق ہے، نہ بلوچ قومیت سے، یہ محض غدار ہیں۔ پنجاب سمیت پورے پاکستان کے عوام بلوچستان کے محب وطن عوام کے ساتھ ہیں اور پورا ساتھ دیں گے۔
دینی تعلیمات کی عظمت
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ قرآن و سنت میں ملک و قوم کے ساتھ بغاوت کرنے والوں کو سخت ناپسند کیا گیا ہے۔ کیا بے گناہ عوام اور بے زرعورتوں، بچوں پر حملہ کرنے والا مسلمان ہوسکتا ہے؟ حضرت محمد ﷺ نے جنگ کے دوران بھی عورتوں، بچوں اور بے گناہ لوگوں پر حملے سے منع کیا تھا۔ کیا اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی تعلیمات کی کھلم کھلا نفی کرنے والے مسلمان کہلا سکتے ہیں؟ فتنہ الہندوستان کے پروردہ دہشت گرد جہنمی ہیں، دنیا اور آخرت میں بربادی یقینی ہوگی۔








