شراکت داری کی ضرورت تھی لیکن قائم نہیں کرسکے، آسٹریلوی کپتان
آسٹریلوی کپتان مچ مارش کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے خلاف سیریز اور آخری میچ میں شکست کے بعد آسٹریلوی کپتان مچ مارش نے کہا ہے کہ پاکستان نے پوری سیریز میں ہر شعبے میں آسٹریلیا کو آؤٹ کلاس کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سیریز سے آسٹریلوی ٹیم کے لیے سیکھنے کے کئی پہلو موجود ہیں اور وہ ان تجربات سے ضرور فائدہ اٹھائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: شہبازشریف نام ہی نہیں، کام میں بھی شریف ہیں، پنجاب کی ٹاپ انتظامیہ نے بھی بے اعتنائی برتی: سہیل وڑائچ
مشکل حالات میں کامیابی
مچ مارش نے کہا کہ اس نوعیت کی پچ پر ہدف کا تعاقب کرنا آسان نہیں ہوتا اور ایسی وکٹ پر کامیابی کے لیے مضبوط شراکت داریوں کی ضرورت ہوتی ہے، جو ان کی ٹیم قائم نہ کر سکی۔ ان کے مطابق آسٹریلیا نے ایک بار پھر یہ سبق سیکھا ہے کہ مشکل کنڈیشنز میں صبر اور پارٹنرشپس کتنی اہم ہوتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کرم میں کشیدگی کی وجہ کیا کچھ تھا۔۔۔؟ بیرسٹر سیف نے بتا دیا
آئندہ کی منصوبہ بندی
آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ ٹیم اس سیریز میں سامنے آنے والی خامیوں کا تفصیلی جائزہ لے گی اور توجہ آئندہ ورلڈ کپ پر مرکوز کرے گی، جسے انہوں نے آسٹریلیا کے لیے ایک پرجوش مرحلہ قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب ٹیم سری لنکا کے دورے کی منتظر ہے۔
پاکستانی شائقین اور بورڈ کا شکریہ
مچ مارش نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی میزبانی شاندار رہی، اسٹیڈیمز میں تماشائیوں کا جوش دیدنی تھا اور آسٹریلوی ٹیم نے یہاں کھیلنے کا بھرپور لطف اٹھایا۔








