پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا لیکن انڈیا کے خلاف میچ بنگلہ دیش سے یکجہتی کی وجہ سے نہیں کھیلے گا، نجی ٹی وی کا دعویٰ
وفاقی حکومت کی اجازت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی اجازت تو دے دی ہے تاہم انڈیا کے خلاف میچ کھیلنے سے روک دیا ہے۔ اس حوالے سے یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ یہ فیصلہ بنگلہ دیش سے اظہار یکجہتی کے طور پر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سب سے بڑی جنگ کا میدان… انسان کا اپنا ذہن ،شعور کو کپتان سمجھیں ، انسان پہلے اپنے اندر جیتتا ہے، پھر دنیا اس جیت کو ماننے پر مجبور ہو جاتی ہے۔
بھارت کے خلاف میچ کی روک تھام
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بھارت کے خلاف 15 فروری کو میچ نہ کھیلنے کے فیصلے کی کئی وجوہات ہیں، بنگلہ دیش کے حوالے سے آئی سی سی کا جانبدارانہ فیصلہ مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم کو 15 فروری کو بطور احتجاج بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کا کہا گیا۔
بنگلہ دیش کی عدم شرکت
واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر اپنی ٹیم انڈیا بھیجنے سے انکار کیا تو آئی سی سی نے اسے ٹورنامنٹ سے ہی باہر کردیا۔ بنگلہ دیش کی جگہ سکاٹ لینڈ کو ٹورنامنٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔








