اگر آئی سی سی یہ کہے کہ براڈکاسٹر کو ہونے والا نقصان پاکستان کے حصے میں آنے والی آئی سی سی آمدن سے کاٹ لیا جائے تو مجھے حیرت نہیں ہوگی، بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے
ہرشا بھوگلے کا ورلڈکپ میں پاکستان کی شرکت پر تبصرہ
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے ورلڈکپ میں پاکستان کے مشروط شرکت کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان ورلڈ کپ میں جائے لیکن بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلے تو آئی سی سی کا ردِعمل دیکھنا بہت دلچسپ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: رائیونڈ سے 2 سال قبل اغوا ہونے والی 13 سالہ بچی کراچی سے بازیاب
قانونی حیثیت اور ممکنہ نتائج
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس کی قانونی حیثیت یا یہ نہیں معلوم کہ ماضی کی کوئی مثال کس طرح لاگو ہو سکتی ہے لیکن اگر آئی سی سی یہ کہے کہ براڈکاسٹر کو ہونے والا نقصان پاکستان کے حصے میں آنے والی آئی سی سی آمدن سے کاٹ لیا جائے تو مجھے حیرت نہیں ہوگی۔
فائنل میں بھارت اور پاکستان کا ممکنہ مقابلہ
اور ویسے بھی، اگر فائنل ہی بھارت اور پاکستان کے درمیان ہو تو پھر کیا ہوگا؟








