پاکستانی ٹیم نے دنیا کی بہترین ٹیم کو شکست دے کر برتری ثابت کردی: وزیر اعلیٰ مریم نواز
وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی مبارکباد
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز میں کئی دہائیوں بعد کلین سویپ پر مبارکباد دی-
یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیر سپریم کورٹ نے حکومت کا متنازع صدارتی آرڈیننس معطل کردیا
پاکستانی ٹیم کی شاندار کارکردگی
وزیراعلیٰ نے ٹیم پاکستان کو شاندار کرکٹ کھیلنے پر شاباش دی -
پاکستان کی برتری کی تصدیق
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ پاکستانی ٹیم نے دنیا کی بہترین ٹیم کو شکست دے کر برتری ثابت کردی۔ مایہ ناز ٹیم پاکستان نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ ہر شعبے میں آسٹریلیا کو آؤٹ کلاس کردیا۔








