پُر امید ہیں کہ امریکہ سے جوہری معاہدہ ممکن ہے، ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ کی امیدیں
تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ وہ پُر امید ہیں کہ امریکہ سے جوہری معاہدہ ممکن ہے۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ امریکہ پر اعتماد نہیں ہے، بات چیت مصالحت کار دوستوں کے ذریعے جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد
بیلسٹک میزائل اور مزاحمتی تنظیموں کا ساتھ
عباس عراقچی نے مزید کہا کہ بیلسٹک میزائل اور مزاحمتی تنظیموں کا ساتھ چھوڑنے کی بات ناممکن ہے۔ خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی ایران پر حملے کی دھمکیوں کے ساتھ ساتھ مذاکرات کی بات کر رہے ہیں۔
امریکی صدر کی ایران کے حوالے سے بیان
امریکی صدر کئی مرتبہ یہ بات کہہ چکے ہیں کہ امریکہ کا ایک بڑا بحری بیڑا ایران کی جانب بڑھ رہا ہے لیکن انہیں امید ہے کہ اسے استعمال کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔








