کراچی: گلبرگ میں 3 سالہ بچی کا زیادتی کے بعد قتل، رکشہ ڈرائیور قاتل نکلا، اعتراف جرم کرلیا
خوفناک واقعہ: کراچی میں تین سالہ بچی کی موت
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) گلبرگ میں تین سالہ بچی کی پھندا لگی لاش ملنے کے واقعے میں گرفتار ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔
ملزم کا اعتراف
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد گرفتار کئے جانے والے ملزم رکشہ ڈرائیور نصیر نے بچی کو گلے میں پھندا لگاکر قتل کیا جس کا اس نے اعتراف کیا ہے۔
لاش کی برآمدگی اور سی سی ٹی وی شواہد
پولیس کے مطابق بچی کو قتل کرنے کے بعد لاش بوری میں ڈال کر گلی میں پھینک دی گئی، گرفتار ملزم کی سی سی ٹی وی تصویر بھی ملی ہے جس میں ملزم کو بچی کو بورے میں لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
پوسٹ مارٹم کی رپورٹ
پولیس حکام نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے اور ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
واقعے کا پس منظر
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے گلبرگ سے 9 اکتوبر کی صبح 3 سالہ بچی کی لاش ملی تھی جو گھر سے کچھ فاصلے پر ہی ملی۔ بچی صبح سکول جانے کے لئے نکلی تھی جسے ملزم نے زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کردیا۔