ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
جو لوگ آپ کے لئے مشکلات پیدا کر رہے ہیں، خود ہی ان سے دور ہو جائیں۔ بار بار وارننگ ہے ورنہ کسی بڑی مشکل میں پھنس سکتے ہیں۔ ان دنوں صدقہ دینا بھی ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شکاگو کی معروف شاعرہ طاہرہ ردا کے پہلے شعری مجموعے “تیرے نام کے سارے شعر” کی تقریب رونمائی
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
اللہ نے چاہا تو آج دن اچھا اور ہر حوالے سے اہم رہے گا۔ بڑی پریشانی سے نجات ملے گی اور جن لوگوں سے امید لگا رکھی تھی وہ اب کافی حد تک پوری ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کل سندھ اسمبلی میں آئین کے خلاف قرار داد پیش کی گئی، ہم نے بھی اب فیصلہ کرنا ہے: خالد مقبول صدیقی
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جو لوگ آپ کو صرف مطلب کے لئے ملتے ہیں، ان کو خود سے دور رکھیں اور عزت کی حفاظت کرنا خاص طور پر ضروری ہے۔ آپ جس قسم کے حالات دیکھ کر آئے ہیں، ابھی بھی عقل نہیں آئی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے پندرہ مقامات پر حملے کی خبر جھوٹ کا پلندا ہے:ڈی جی آئی ایس پی آر
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
کسی کا حق نہ ماریں۔ آپ کو بھی آپ کا حق مل جائے گا۔ آج ایک اچھا موقع ہے اپنی اصلاح کا۔ اگر کر لیں گے تو پھر مستقبل کو کافی مضبوط بھی بنا لیں گے، انشاءاللہ۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر کے سکولوں میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور یوم تشکر منایا گیا، ننھے بچوں کی امن اور اپنے ہیروز کی سلامتی کے لیے دعائیں
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
صورت حال آج کافی بہتر ہے۔ آپ کے لئے ایک بند سللہ دوبارہ ملنے کی امید پیدا ہو گئی ہے اور مالی پریشانی بھی ختم ہو سکے گی اور گھریلو ماحول میں بھی سکون آئے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان اسمبلی میں بھی تحریک انصاف پر پابندی کی قرار داد جمع
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جس طرح آپ چلنے کے عادی ہیں، اس رویے کو اب بدلنا ہوگا۔ آپ کے لئے مالی پریشانی سے نکلنے کا ایک سلسلہ بن سکتا ہے، مگر حکمت عملی بہت بہتر ہو تب ممکن ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پہلے بھی کہا تھا اور اب بھی کہتا ہوں، سیاسی اختلاف رکھیں لیکن کم از کم ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کا احترام تو سیکھ لیں، ڈاکٹر طارق فضل چودھری
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
پریشانی جو بھی ہے، وہ عارضی ہے۔ اللہ نے چاہا تو آپ کو آج شام ہی بہتری مل جائے گی اور جس شخص نے تنگ کر رکھا تھا، وہ خود بخود دور ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: شکر گڑھ میں خواتین اور بچوں سمیت 20 سے 25 افراد سیلابی ریلے میں پھنس گئے
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اچھا اور مہربان دن ہے، بحکم اللہ۔ جس کام میں بھی ہاتھ ڈالیں گے، اس میں کامیابی کے امکانات روشن ہیں اور ایک طرف سے پیسوں کا سلسلہ بھی بن سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیلیفورنیا میں طبی مرکز میں دھماکا، ایک شخص ہلاک، 4 زخمی
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو جن لوگوں سے تھوڑا سا بھی خطرہ ہے، ان سے دور ہو جائیں اور خود کو مضبوط کر لیں۔ اس وقت صدقہ دینا بھی ضروری ہے اور اپنی عزت کی حفاظت بھی۔
یہ بھی پڑھیں: مجھے نہیں لگتا شہبازشریف 2027 تک وزیراعظم رہیں گے، مفتاح اسماعیل
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
بدنظری محسوس کی جا رہی ہے۔ اپنا صدقہ دیں، نظر اتاریں اور یاحی یا قیوم کا ورد 500 بار کم سے کم ضرور کرنا شروع کریں اور قریبی حسد کرنے والے میں ان سے دور ہو جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کے صدارتی انتخابات اور آپ کے سوالات
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
یہ طرح کی بندش سے بحکم اللہ آزاد ہیں۔ آپ اب کھل کر اپنے مقصد کی جانب قدم بڑھائیں۔ میرے اللہ نے چاہا کامیابی آپ کا مقدر ہو گی۔ اب وقت مہربان ہو رہا ہے۔
سیارہ مشتری
19 فروری سے 20 مارچ
تھوڑی سی ہمت کریں۔ سستی اور لاپرواہی سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ اس وقت روزگار کے حوالے سے اچھی خبریں ہیں۔ ان سے فائدہ اٹھا لیں گے تو بہتر ہے۔ آج بڑا قیمتی دن ہے۔








