فیشن شو میں جویریہ سعود بولڈ لباس کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئیں
جویریہ سعود کا بولڈ لباس تنقید کا نشانہ
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اداکارہ جویریہ سعود کا برطانیہ میں منعقدہ فیشن شو کے دوران پہنا گیا بولڈ لباس تنقید کی زد میں آ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات ہمارا میزبان ملک جس نے ہمیں آگے بڑھنے اور کام کرنے کے مواقع فراہم کئے، ذوالفقار علی مغل
پاکستان فیشن ویک میں ریمپ پر واک
حال ہی میں جویریہ سعود نے پاکستان فیشن ویک (پی ایف ڈبلیو) میں ریمپ پر واک کی، اس موقع پر انہوں نے اپنے ملبوسات کے کلیکشن کی نمائش کی اور اپنی بیٹی جنت اور فلم سٹار ثنا نواز کے ہمراہ ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے معاملے پر حکومت کا مؤقف حق پر مبنی ہے،وزیرِ اعظم کوئی بھی ہو ہم ایک ہیں: نواز شریف
پہنا گیا لباس منظر عام پر
جویریہ سعود نے سلور ہاف بلاؤز اور لانگ جیکٹ کے ساتھ سیاہ ساڑھی زیب تن کی۔
مداحوں کے رد عمل
جویریہ سعود کے اس بولڈ لباس پر بعض مداحوں نے ناراضی کا اظہار کیا۔
ایک مداح نے سوال کیا کہ کیا یہ وہی جویریہ ہیں جو رمضان ٹرانسمیشنز میں مکمل سر ڈھانپ کر میزبانی کرتی نظر آتی ہیں؟ ایک اور صارف نے لکھا کہ ہمیں جویریہ سعود سے اس کی توقع نہیں تھی۔








