وزیراعلیٰ نے شہریوں سے بسنت حفاظت کے ساتھ منانے کی اپیل کی ہے، مریم اورنگزیب
وزیراعلیٰ کی بسنت منانے کی اپیل
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نے شہریوں سے بسنت کو ذمہ داری اور حفاظت کے ساتھ منانے کی اپیل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نئے کرنسی نوٹوں کا ڈیزائن وزارت خزانہ کو بجھوا دیا ہے: گورنر اسٹیٹ بینک
فری ٹرانسپورٹ کی سہولت
روزنامہ جنگ کے مطابق اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ لاہور میں 6، 7 اور 8 فروری کو تمام شہریوں کے لیے مفت ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے گی۔ بسنت کے موقع پر میٹرو بس، اورنج لائن اور رکشا سروس تینوں دن بلا معاوضہ دستیاب ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترمیم کیخلاف درخواست مسترد کر دی
فضائی آلودگی کے خلاف اقدامات
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لاہور میں ہوا کی رفتار کم ہونے کے باوجود ایئر کوالٹی انڈیکس 178 ریکارڈ کیا گیا، عوام سڑکوں پر گاڑیوں کا دباؤ نہ ڈالیں۔
پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال
ان کا کہنا ہے کہ ٹریفک دباؤ اور فضائی آلودگی میں کمی کے لیے شہری مفت پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں۔ بھٹوں، فیکٹریوں اور گاڑیوں سے دھوئیں کے اخراج پر بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔








