وزیراعلیٰ نے شہریوں سے بسنت حفاظت کے ساتھ منانے کی اپیل کی ہے، مریم اورنگزیب
وزیراعلیٰ کی بسنت منانے کی اپیل
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نے شہریوں سے بسنت کو ذمہ داری اور حفاظت کے ساتھ منانے کی اپیل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیشرفت نہ ہوئی تو سیکرٹریز کو طلب کریں گے، عدالت کو صرف یہ سب کچھ بتا کر وقت ضائع کیا جارہا ہے، سندھ ہائیکورٹ کے قتل کیس کے ملزم کی حوالگی کے کیس میں ریمارکس
فری ٹرانسپورٹ کی سہولت
روزنامہ جنگ کے مطابق اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ لاہور میں 6، 7 اور 8 فروری کو تمام شہریوں کے لیے مفت ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے گی۔ بسنت کے موقع پر میٹرو بس، اورنج لائن اور رکشا سروس تینوں دن بلا معاوضہ دستیاب ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش: نئے کرنسی نوٹوں سے شیخ مجیب الرحمٰن کی تصویر ہٹا دی گئی
فضائی آلودگی کے خلاف اقدامات
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لاہور میں ہوا کی رفتار کم ہونے کے باوجود ایئر کوالٹی انڈیکس 178 ریکارڈ کیا گیا، عوام سڑکوں پر گاڑیوں کا دباؤ نہ ڈالیں۔
پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال
ان کا کہنا ہے کہ ٹریفک دباؤ اور فضائی آلودگی میں کمی کے لیے شہری مفت پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں۔ بھٹوں، فیکٹریوں اور گاڑیوں سے دھوئیں کے اخراج پر بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔








