آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں ریکارڈز کے انبار لگ گئے، تاریخ رقم
پاکستان نے آسٹریلیا کو وائٹ واش کر دیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے آسٹریلیا کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں مسلم مخالف جرائم رپورٹ کرنے والے صحافی ہدف بنائے جا رہے ہیں: عالمی صحافتی تنظیم
آخری میچ کے ریکارڈز
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق آخری میچ میں کئی ریکارڈ بھی بن گئے، پاکستانی ٹیم وہ پہلی ٹیم بن گئی جس نے آسٹریلیا کو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تین بار سو رنز سے کم پر آؤٹ کیا۔ اس کے علاوہ پاکستان نے تین میچوں کی سیریز میں دوسری مرتبہ کلین سویپ کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں چھوٹے بچوں کے ساتھ بدفعلی و غلط حرکات کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار
پاکستان کی شاندار پرفارمنس
قومی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں اپنی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور 207 رنز بھی بنا دیا، جس کے جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم 96 رنز پر ہی ہمت ہار گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافے کا مطالبہ
تاریخی شکست اور ریکارڈز
اس طرح پاکستان نے آسٹریلیا کو 111 رنز سے تاریخ کی بدترین شکست سے دوچار کیا۔ باؤلنگ میں محمد نواز نے تاریخ رقم کی، انہوں نے 5 وکٹیں حاصل کیں اور آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی باؤلر کا اعزاز حاصل کر لیا۔
محمد نواز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں مجموعی طور پر پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے پاکستانی باؤلر بھی بن گئے ہیں، ان سے قبل یہ ریکارڈ عمر گل کے پاس تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ضلع کرم میں پولیس پوسٹ پر خوارج کا حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید، 4 دہشتگرد ہلاک
شاہین آفریدی کا ریکارڈ
شاہین آفریدی نے بھی آخری میچ میں ایک اعزاز حاصل کیا، انہوں نے اپنے پہلے ہی اوور میں وکٹ حاصل کرکے پہلے اوور میں 25 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ بنایا۔
بابر اعظم کا منفرد ریکارڈ
بابراعظم نے اس میچ میں نصف سنچری بنا کر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ نصف سنچریوں کا ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا۔ بابراعظم نے 39 نصف سنچریاں بنائی ہیں۔








