سونے کی قیمت میں مزید گراوٹ، 21ہزار 500روپے فی تولہ سستا ہو گیا
سونے کی قیمتوں میں کمی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ آج بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈکپ، انگلینڈ نے سخت مقابلے کے بعد نیپال کو 4 رنز سے شکست دیدی
صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ
صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق، سونے کی فی تولہ قیمت میں 21,500 روپے کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 490,362 روپے ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز کی بندش، بھارت کے کتنے جہاز خلیجی پانیوں میں پھنسے ہیں، ایران نے کیا مطالبہ کر دیا۔۔ ؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں
دیگر قیمتی دھاتوں کی قیمتیں
10 گرام سونا 18,433 روپے سستا ہونے سے قیمت 420,406 روپے ہو گئی، جبکہ فی تولہ چاندی 601 روپے سستی ہونے پر قیمت 8,405 روپے ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پرامن جنوبی ایشیا کے لیے تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، چیئرمین کشمیر کمیٹی
کمی کا مجموعی اثر
صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق، 3 روز کے دوران فی تولہ سونا 82,500 روپے سستا ہوا ہے۔
عالمی مارکیٹ کی صورتحال
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 215 ڈالر سستا ہوگیا ہے، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 4,676 ڈالر پر آگیا ہے۔








