علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
راولپنڈی میں علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے تھانہ صادق آباد میں 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے میں علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ نے 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی
عدالت میں حاضری سے استثنی کی درخواست
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک عدالت پیش ہوئے، علیمہ خان کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی اور کہا کہ علیمہ خان کے اکاونٹ اور شناختی کارڈ جب تک ڈی فریز نہیں ہونگے وہ عدالت میں پیش نہیں ہونگی۔
یہ بھی پڑھیں: سوات اور گردونواح میں 4.7 شدت کا زلزلہ
عدالت کے احکامات
سپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کہ ملزمہ عدالت کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکتی ناہی عدالت کو ہائی جیک کرسکتی ہے۔ عدالت نے مقدمے کا ٹرائل روزانہ کی بنیاد پر چلانے کے احکامات دئیے ہیں۔ ملزمہ کا شروع دن سے رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے۔ ملزمہ عدالت پیش ہی نہیں ہورہی تو شناختی کارڈ یا بینک اکاونٹ کیسے ڈی فریز کئے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: شازیہ مری نے پیپلز پارٹی اور آصف علی زرداری کے حوالے سے اہم انکشاف کر دیا
درخواست مسترد اور گرفتاری کا حکم
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد علیمہ خان کی حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد کردی اور علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ عدالت نے حکم دیا کہ ایس پی راول علیمہ خان کو گرفتار کرکے کل تک عدالت میں پیش کریں۔ ملزمہ جب تک عدالت پیش نہیں ہوگی بینک اکاونٹ اور شناختی کارڈ بلاک رہیں گے۔
ضامن کو نوٹس اور سماعت کا ملتوی ہونا
عدالت نے علیمہ خان کے ضامن کو بھی نوٹس جاری کردئیے اور مقدمے کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔ استغاثہ کے گواہان عدالت میں موجود تھے۔ مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ علیمہ خان کے خلاف درج مقدمے میں مجموعی طور پر 10 گواہان پر جرح مکمل ہوچکی ہے۔ عدالت نے آج جرح کے لئے مزید گواہان کو طلب کر رکھا تھا.








