دیر آئے درست آئے، سہیل آفریدی کی آمد خوش آئند ہے: امیر مقام
وفاقی وزیر کا بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی آمد دیر سے سہی مگر درست ہے اور ان کی آمد کو خوش آئند قرار دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نسیم شاہ کو جرمانہ
وزیر اعلیٰ کا استقبال
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق امیر مقام نے کہا کہ سہیل آفریدی کی آمد پر ان کا خیر مقدم کیا گیا اور شکریہ بھی ادا کیا گیا، ہم سب کی اپنی اپنی جماعتیں اور سیاسی وابستگیاں ہیں لیکن بالآخر ہم سب ایک پاکستان کا حصہ ہیں اور قومی مفادات پر اتفاق ناگزیر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بائیڈن انتظامیہ کو خدشہ ہے کہ ایران جوہری ہتھیار بنا سکتا ہے، امریکی قومی سلامتی کے مشیر کا بیان
دہشت گردی کا معاملہ
وفاقی وزیر نے بتایا کہ ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے دہشتگردی کے معاملے پر تفصیلی گفتگو ہوئی، سہیل آفریدی نے خود اعتراف کیا کہ دہشتگردوں نے بعض علاقوں میں لوگوں کے گھروں پر قبضے کیے ہیں، جو ایک تشویشناک صورتحال ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا بنگلہ دیشی ہائی کمیشن کا دورہ، بیگم خالدہ ضیاء کے انتقال پر تعزیت کی
قومی سلامتی کی اہمیت
امیر مقام کا کہنا تھا کہ سانحہ اے پی ایس کے بعد نیشنل ایکشن پلان تشکیل دیا گیا تھا اور موجودہ حالات میں بھی ہمیں اپنی اپنی سیاست کو ایک طرف رکھ کر قومی سلامتی کو ترجیح دینا ہوگی، ملکی مفادات کے لیے سیاسی اختلافات پسِ پشت ڈالنا ناگزیر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی شہری سے پسند کی شادی کرنے والی بھارتی خاتون کو بھارت روانہ کیوں نہ کیا جا سکا؟ وجہ سامنے آ گئی
خیبرپختونخوا کے مالی مسائل
انہوں نے مزید بتایا ہے کہ ملاقات میں سہیل آفریدی نے صوبے کے مالی مسائل اور وفاق کے ذمے واجبات کا معاملہ بھی اٹھایا، وفاقی حکومت بھی چاہتی ہے کہ خیبرپختونخوا کو زیادہ سے زیادہ وسائل فراہم کیے جائیں۔
مشاورت کے ذریعے مسائل کا حل
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مسائل کا حل صرف باہمی مشاورت اور مل بیٹھ کر بات کرنے سے ہی ممکن ہے کیونکہ اسی طریقے سے معاملات آگے بڑھ سکتے ہیں۔








