پاکستان کے ورلڈ کپ میں بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر شاہد آفریدی کا ردعمل آگیا
شاہد آفریدی کا رد عمل
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے ورلڈ کپ میں بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا رد عمل بھی آ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی انٹیلی جنس ایجنسی “را” پہلگام حملے کی منصوبہ ساز نکلی، خفیہ دستاویزات لیک، مودی سرکار سے متعلق بھی تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے
سیاسی حالات اور کرکٹ
سماجی رابطے کی سائٹ "ایکس" پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ "میں نے ہمیشہ اس بات پر یقین رکھا ہے کہ جب سیاست کے دروازے بند ہوتے ہیں تو کرکٹ دروازے کھول سکتی ہے۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنا افسوسناک ضرور ہے مگر وہ اس فیصلے میں اپنی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ یہ وقت آئی سی سی کے لیے ایک امتحان ہے کہ وہ بیان بازی بجائے اپنے فیصلوں سے ثابت کرے کہ وہ ایک غیر جانبدار، خودمختار اور تمام رکن ممالک کے ساتھ منصفانہ رویہ رکھنے والا بورڈ ہے۔"
اقوال زریں
I’ve always believed cricket can open doors when politics closes them. It’s regrettable that Pakistan won’t play India at the #T20WorldCup, but I stand behind my government’s decision. This is the moment for @ICC to lead and prove through decisions, not statements, that it is…
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) February 2, 2026








