واسا نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے گٹروں پر ڈھکن لگانے کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے، وائرل ویڈیو نے کارکردگی کا پول کھول دیا
سانحہ بھاٹی گیٹ اور واسا کی ناقص کارکردگی
قصور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سانحہ بھاٹی گیٹ میں ماں اور بچی کی المناک موت کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے گٹروں پر ڈھکن لگانے کے احکامات، واسا ملازمین نے ہوا میں اڑا دیئے۔ وائرل ویڈیو نے واسا کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ترکی کا بڑے اسلامی ملک کو 48 جنگی طیارے برآمد کرنے کا اعلان
ویڈیو کی تفصیلات
قصور ، چونیاں
عملہ آیا، گٹر پر ڈھکن رکھا، تصویر بنائی اور پھر جاتے ہوئے اگلی تصویر کے لیے ڈھکن ساتھ لے گئے pic.twitter.com/OAvdmbXokv— Muhammad Umair (@MohUmair87) February 2, 2026
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش لیگ ٹیم کے کوچز ناراض، رکشے پر بیٹھ کر واپس چلے گئے
جاری تحقیقات اور اقدامات
صحافی محمد عمیر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر قصور، چونیاں کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مصروف شاہراہ پر سڑک کنارے ایک مین ہول کھلا ہے۔ اسی دوران واسا کے دو ملازم موٹر سائیکل پر آتے ہیں، ایک نے ہاتھ میں گٹر کو ڈھانپنے کیلئے سلیب پکڑ رکھی ہے۔ موٹر سائیکل سے اترنے کے بعد، وہ شخص گٹر کو سلیب سے ڈھانپ دیتا ہے اور اس کی تصویر بنا لیتا ہے۔
خطرے کی گھنٹی اور حکام کی ذمہ داری
تاہم، بعد میں دونوں واسا ملازمین جاتے ہوئے گٹر کا ڈھکن اٹھا کر ساتھ لے جاتے ہیں۔ واسا ملازمین کا ایسا اقدام ایک اور سانحہ کو جنم دے سکتا ہے۔ حکام بالا کو وائرل ویڈیو پر کارروائی کرنی چاہئے۔







