ہمیں قدرت کے ساتھ ہونیوالی دہشت گردی کو روکنا ہو گا،درخت کاٹنا صرف ماحول نہیں عام آدمی کی معیشت پر وار ہے: مصدق ملک

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہمیں قدرت کے ساتھ ہونے والی دہشت گردی کو روکنا ہوگا۔ درخت کاٹنا صرف ماحول نہیں، عام آدمی کی معیشت پر وار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد؛ انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ایجنٹ گرفتار

ورلڈ ویٹی لینڈز ڈے کی تقریب

اسلام آباد میں ورلڈ ویٹ لینڈز ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگلی حیات انسانی زندگی کے لیے بہت اہم ہے۔ ماحول کا تحفظ ہم سب کی ذمے داری ہے۔ محفوظ مستقبل کے لیے ہمیں آلودگی پر قابو پانا ہوگا۔ پانی بنیادی ضرورت ہے، دنیا بھر میں دیکھیں جہاں کہیں پانی ہے وہاں آبادی موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قیدی ملنا نہیں چاہتا تو جیل حکام زبردستی نہیں ملوا سکتے، سہیل آفریدی کے خط پر عظمیٰ بخاری کا جواب

قدرت سے ہمارا تعلق

قدرت سے ہمارا صدیوں کا رشتہ ہے۔ کسی پرانے گاؤں میں جائیں تو دیکھیں گے کہ کتنے ستارے ہیں۔ سائنس نے بتایا ہے کہ اب تک جتنے سیارے اور کہکشاؤں میں زندگی نہیں ہے، صرف زمین پر زندگی موجود ہے۔ پانی میں زندگی کی موجودگی ضروری ہے اور ہمیں قدرت پر ظلم کا سلسلہ بند کر دینا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی انٹرنیشنل میری-ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس میں ایرانی سفیر رضا امیر مقدم سے ملاقات

راول ڈیم کا مسئلہ

’’جنگ‘‘ کے مطابق وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا کہ کئی سال پہلے راول ڈیم میں تعفن نہیں تھا، آپ جانتے ہیں آج یہاں تعفن کیوں ہے؟ یہاں اردگرد کی آبادیوں کا فضلہ گرتا ہے۔ بتایا گیا کہ یہاں ٹریٹمنٹ پلانٹ لگ رہا ہے۔ یہیں سے راولپنڈی اسلام آباد کو پانی جا رہا ہے، تاہم فلٹریشن پلانٹ کا معاملہ برسوں سے زیرِ التوا ہے۔ قدرت سے جنگ کا پہلا نقصان خاموشی ہے، اور ہم یہ قیمت ادا کرنے کو تیار نہیں ہیں۔

جنگلات اور عوامی روزگار

انہوں نے کہا کہ وٹ لینڈز پر گزارا کرنے والے خاندانوں کے لیے یہ زندگی اور بقاء کا سوال ہے۔ یہ وسائل 99 فیصد عوام کے لیے ہیں، نہ کہ صرف اشرافیہ کے لیے۔ درخت اور وٹ لینڈز ماحولیاتی تحفظ کے ساتھ عوامی روزگار کا سہارا ہیں۔ یہ ملک ایلیٹ نہیں بلکہ ان 99 فیصد لوگوں کا ہے جو قدرتی وسائل پر انحصار کرتے ہیں۔ اگر وٹ لینڈز تباہ ہوں گی تو روزگار ختم ہوگا۔ درخت کاٹنا صرف ماحول نہیں بلکہ عام آدمی کی معیشت پر وار ہے۔ سندھ حکومت نے ایک پارک میں جنگل لگایا جس پر وہ مبارکباد کی مستحق ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...