عمران خان بالکل ٹھیک ہیں، ہمارے دروازے کبھی بند نہیں ہوئے: طلال چودھری
وزیر مملکت کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارے دروازے کبھی بند نہیں ہوئے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان بالکل ٹھیک ہیں، بیرون ملک علاج کیلئے بھیجنا ابھی بہت دور کی بات ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایل ٹی 20 فائنل، نسیم شاہ اور کیرون پولارڈ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
پارلیمنٹ کے باہر گفتگو
اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے، طلال چوہدری نے کہا کہ ہم ہر وقت پی ٹی آئی سے کام کی بات کرتے ہیں، جس میں خیبر پختونخوا کے مسائل شامل ہیں۔ سہیل آفریدی کی وزیراعظم سے ملاقات پہلے ہو جانا چاہیے تھی، یہ ان کی ذمہ داری تھی، سہیل آفریدی کو پہلے آنا چاہیے تھا۔
سیاسی پوائنٹ سکورنگ کا ذکر
’’جنگ‘‘ کے مطابق، وزیر مملکت برائے داخلہ نے مزید کہا کہ سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لئے اگر وزیراعلیٰ وفاق سے بات نہیں کرتے تو عوام کا نقصان ہوتا ہے۔ سپیکر کے دروازے مذاکرات کے لئے آج بھی کھلے ہیں، ہمارے دروازے کبھی بند نہیں ہوئے۔








