بسنت سے متعلق ایونٹ کینسل کرنے کی خبریں ۔۔۔ وزیر اطلاعات کی وضاحت آگئی
بسنت کے حوالے سے پنجاب حکومت کی وضاحت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کیا پنجاب حکومت نے بسنت سے متعلق کسی ایونٹ کو کینسل کیا؟ وزیر اطلاعات کی وضاحت آ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان اور بھارت کا اگلا مقابلہ کب متوقع؟ تاریخ سامنے آگئی
بسنت منانے کی اجازت
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے بسنت سے متعلق کسی بھی ایونٹ کو کینسل نہیں کیا۔ حکومتی سطح پر بسنت منانے کا کوئی فائنل پلان موجود نہیں تھا۔ بسنت منانے کی اجازت صرف عوام کو دی گئی ہے۔
حفاظتی تدابیر اور جشن کا اہتمام
وزیر اطلاعات نے کہا کہ پنجاب حکومت نے بسنت اس لیے کھولی تاکہ لوگ اپنے گھروں کی چھت پر اس خوبصورت تہوار کو محفوظ انداز میں منا سکیں۔ حکومت کا کام صرف ایس او پیز پر عملدرآمد کروانا ہے۔ حکومت بسنت کو محفوظ بنانا چاہتی ہے تاکہ لوگ اس خوبصورت تہوار کا بھرپور لطف اٹھا سکیں۔








