پاکستان تحریکِ انصاف کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، خیبرجرگے کے فیصلوں کی حمایت، 8 فروری شٹرڈاؤن پر کام تیز کرنے کا فیصلہ

اجلاس کا اعلامیہ

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریکِ انصاف کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ اجلاس میں خیبرجرگے کے فیصلوں کی حمایت کی گئی اور 8 فروری شٹرڈاون پر کام تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ جیسا ملک ماضی کی تلخیاں بھلا کر ترقی کا زینہ طے کر سکتا ہے تو ہم کیوں نہیں؟ بات اتنی ہے معاف کرنا سیکھیں۔ درویشی کا راز بھی اسی میں ہے۔

اجلاس کی تفصیلات

مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی، سیکیورٹی اور صوبائی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 88ڈالر بڑھ کر 187ڈالر فی بیرل، پیٹرول کی قیمت 74ڈالر بڑھ کر 130ڈالر فی بیرل ہو گئی؛ سیکرٹری پیٹرولیم کی بریفنگ

دہشتگردی کی مذمت

اجلاس میں بلوچستان میں دہشتگردی کے حالیہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور ان حملوں کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشتگردی کے خلاف جدوجہد میں قوم متحد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوت سدھو نے کپل شرما سے ارچنا پورن سنگھ سے متعلق دلچسپ مطالبہ کردیا

عمران خان کی صحت کے بارے میں تشویش

اجلاس میں بانی چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان کی صحت سے متعلق خبروں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس کا مؤقف تھا کہ عمران خان کی صحت سے متعلق اطلاعات نے پورے ملک کے عوام میں اضطراب پیدا کر دیا ہے۔ اس حوالے سے مطالبہ کیا گیا کہ عمران خان کو فوری طور پر ان کے معالج تک مکمل رسائی دی جائے اور ان سے ملاقاتوں کا سلسلہ بلا تاخیر بحال کیا جائے۔ اجلاس میں ان کی رہائی فی الفور یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سپیکر کے پی اسمبلی کا سہیل آفریدی کو عمران خان سے مشورہ کیے بغیر کابینہ بنانے کا مشورہ

صوبائی مسائل اور وفاقی مطالبات

اجلاس میں وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا کی وزیراعظم شہباز شریف سے صوبے کے درپیش مسائل کے حل کے لیے ہونے والی ملاقات کو خوش آئند قرار دیا گیا۔ اجلاس میں وفاق سے مطالبہ کیا گیا کہ خیبرپختونخوا کے بقایا جات، بالخصوص این ایف سی، این ایچ پی اور آئی پی کی مد میں واجب الادا تمام رقوم فوری طور پر ادا کی جائیں تاکہ صوبے کے عوام کے مسائل کا عملی حل ممکن ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں حفاظتی تار نہ لگانے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف مقدمات درج

قبائلی اضلاع کی قربانیوں کا اعتراف

اجلاس نے قبائلی اضلاع کی جانب سے ملک کے لیے دی جانے والی بے مثال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ان قربانیوں کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ اجلاس میں شدید موسمی حالات کے دوران وادی تیراہ سے نقل مکانی کرنے والے متاثرہ خاندانوں کی فوری بحالی اور مکمل ازالے کا مطالبہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: تجارتی اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا چاہتے ہیں، تھائی لینڈ کی کاروباری کمیونٹی مراعات سے فائدہ اٹھائے: وزیر اعلیٰ مریم نواز

8 فروری کی ہڑتال

اجلاس میں 8 فروری کو پرامن شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کو مؤثر بنانے کے لیے اسٹریٹ موومنٹ کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس نے واضح کیا کہ 8 فروری کو عوامی مینڈیٹ چرایا گیا اور ملک بھر کے عوام اس ناانصافی کے خلاف پرامن اور رضاکارانہ طور پر اپنی دکانیں بند کریں گے اور احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: درہ آدم خیل: گھر میں دھماکا، 2 افراد جاں بحق

پارٹی کارکنان کی گرفتاریوں کی مذمت

اجلاس میں سندھ اور پنجاب میں پارٹی کارکنان کی گرفتاریوں اور ان کے گھروں پر چھاپوں کی شدید مذمت کی گئی۔ اجلاس کا مؤقف تھا کہ اس قسم کے فسطائی ہتھکنڈے جمہوریت، آئین اور بنیادی انسانی حقوق کی صریح نفی ہیں، جنہیں کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔

اجلاس کا اختتام

اجلاس اس عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوا کہ پاکستان تحریکِ انصاف عوام کے آئینی، جمہوری اور سیاسی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد ہر سطح پر جاری رکھے گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...