سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی کا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے بیان پر ردِ عمل آ گیا

جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل کا وزیر اعلیٰ سندھ پر ردعمل

لاہور (طیبہ بخاری سے) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی کا وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے بیان پر ردِ عمل آ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کابینہ نے شک کی بنیاد پر گرفتاری و حراست کا اختیار صوبائی کمیٹی برائے امن و امان کو منتقل کرنے کی منظوری دے دی۔

مراد علی شاہ کا بیان

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے وزیراعلیٰ سندھ کے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مراد علی شاہ شاید بھول گئے ہیں کہ عوام نے کراچی میں میئر اور قومی انتخابات کے دوران جماعت اسلامی کو ووٹ دیا تھا، مگر پیپلز پارٹی نے طاقت، دھونس اور دھاندلی سے شہر کی میئر اور قومی و صوبائی کی نشستوں پر قبضہ کر لیا۔ قابضین کو قابض ٹولہ نہ کہیں تو کیا کہا جائے؟ مراد علی شاہ صوبہ اور شہر کراچی کے مسائل پر توجہ دیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت مشکل اور دکھ کی گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے:عظمیٰ بخاری

عوامی حقوق اور مظاہروں کا حق

امیر العظیم کا مزید کہنا تھا کہ مظاہرے اور دھرنے عوام کا جمہوری حق ہے، پیپلز پارٹی یہ حق عوام سے نہیں چھین سکتی۔ کراچی کے عوام نے جینے دو کراچی مارچ میں ریکارڈ شرکت کرکے بااختیار مقامی حکومتوں کے قیام کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے۔ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سے کراچی کے عوام بدظن ہیں، لوگ کسی صورت بھی دونوں کو قبول کرنے کو تیار نہیں۔ فارم سنتالیس سے آئے ہوئے حکمران ٹولہ نے کراچی کو تباہ کردیا۔ پیپلز پارٹی گزشتہ سترہ برس سے صوبہ پر قابض ہے اور اسٹیبلشمنٹ کی اے ٹیم کے طور پر کام کر رہی ہے۔ حکمران پارٹی صوبہ کے فنڈز کا حساب دے۔

یہ بھی پڑھیں: اقلیتوں کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

جماعت اسلامی کی نشستیں اور آئندہ تحریک

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے جتنی نشستیں جیتی تھیں وہ اسے واپس کی جائیں اور قومی و صوبائی اسمبلیوں سے فارم 47 کے قبضہ گیروں کو فارغ کیا جائے۔

تاریخی دھرنا اور عوامی حمایت

امیر العظیم نے کہا کہ جماعت اسلامی 14 فروری کو کراچی میں تاریخی دھرنا دے گی۔ عوام کے حقوق کی جدوجہد بھرپور طریقے سے جاری رہے گی۔ جماعت اسلامی نے جس نظام بدلو تحریک کا آغاز کیا ہے، وہ اپنے مقاصد کے حصول تک جاری رہے گی۔ کراچی کے عوام دھرنا میں بھرپور شرکت یقینی بنائیں۔ عوام اپنے حقوق کی حفاظت کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...