حزب اللہ کے سابق سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ کے والد کا انتقال ہوگیا
حسن نصر اللہ کے والد کا انتقال
بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک) لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سابق سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ کے والد عبد الکریم نصر اللہ انتقال کرگئے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی موسیقار انو ملک کے بھائی نے اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ کو احسان فراموش قرار دےدیا
طبی پیچیدگیاں
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق عرب میڈیا نے مقامی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ عبد الکریم نصر اللہ گزشتہ 2 دن سے طبی پیچیدگیوں کا شکار تھے۔
یہ بھی پڑھیں: سموگ جنوبی ایشیائی باشندوں کو کس طرح ہلاک کر رہی ہے؟ وہ بات جو شاید آپ کو معلوم نہیں
حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد کا واقعہ
عبد الکریم نصر اللہ کا انتقال اپنے بیٹے حسن نصر اللہ کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے تقریباً ڈیڑھ سال بعد ہوا ہے۔
تعزیت کا اظہار
لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے عبد الکریم نصر اللہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔








