فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اسلامی فوجی اتحاد برائے انسداد دہشتگردی کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات
ملاقات کی تفصیلات
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اسلامی فوجی اتحاد برائے انسداد دہشت گردی (آئی ایم سی ٹی سی) کے سیکرٹری جنرل میجرجنرل محمد بن سعید نے ملاقات کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: طلاق 90 روز کی مدت پوری ہونے تک مؤثر نہیں ہوسکتی: سپریم کورٹ
باہمی دلچسپی کے امور
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اور دہشتگردی کیخلاف تعاون بڑھانے پر زوردیا گیا۔ فریقین نے دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لئے مشترکہ حکمت عملی کے عزم کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: جو کوئی کسی سیاسی جماعت کا آلۂ کار بنے اسے سرکاری نوکری سے ہی فارغ کردینا چاہیے مگر سوال یہ ہے ”بلی کے گلے میں گھنٹی کون باندھے گا“
انٹیلی جنس تبادلے اور استعداد میں اضافہ
آئی ایس پی آر کے مطابق، ملاقات میں انٹیلی جنس تبادلے اور رکن ممالک کی استعداد بڑھانے کے اقدامات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اسلامی دنیا میں استحکام کے فروغ میں آئی ایم سی ٹی سی کے کردار کو سراہا اور انسدادِ دہشتگردی اقدامات میں آئی ایم سی ٹی سی کے کردار کی تعریف کی۔
یہ بھی پڑھیں: ہندوستان میں مختلف دالیں اور سبزیاں کھا کر پاکستانی کھانوں کی یاد ستا رہی تھی، دستر خوان نعمتوں سے بھرپور تھا، دلوں کی مراد بر آئی۔
پاکستان کی خدمات کا اعتراف
میجرجنرل محمد بن سعید نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور خدمات کو تسلیم کیا اور پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں خطے میں امن، استحکام اور سیکیورٹی کے لیے ادارہ جاتی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم پر زوردیا گیا۔
آئندہ کی سرگرمیاں
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آئی ایم سی ٹی سی کا وفد 2 سے 6 فروری 2026 تک پاکستان کے دورے پر ہے۔ وفد نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی میں انتہاپسندی سے متعلق ایک ہفتے کی تربیت کا انعقاد کرے گا۔








