شہباز شریف نے ملاقات کے ابتداء میں ہی سہیل آفریدی پر واضح کردیا کہ سیاسی امور پر بات نہیں ہوگی، رانا ثنا اللہ
شہباز شریف اور سہیل آفریدی کی ملاقات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے ملاقات کے ابتداء میں ہی سہیل آفریدی پر واضح کردیا کہ سیاسی امور پر بات نہیں ہوگی۔ جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کے دوران رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ملاقات بہت اچھی رہی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے پاس وقت بہت کم، بات نہ مانی تو پہلے سے بڑا حملہ ہوگا، ٹرمپ
وزیراعظم کا سہیل آفریدی کا استقبال
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور ملاقات کی ابتدا میں ہی واضح کردیا کہ سیاسی امور پر بات نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: گریڈ 20 سے گریڈ 22 تک نااہل اور کرپٹ افسروں کو فارغ کر دیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف
وفاقی حکومت کی شمولیت کا ذکر
وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ سہیل آفریدی نے وزیر اعظم کی باتوں کو بہت اچھے اور مثبت انداز میں لیا اور کہا کہ تیراہ کےلیے مختص کی گئی رقم میں وفاق بھی حصہ ڈالے۔ رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم نے احسن اقبال، سیکریٹری خزانہ سے کہا کہ اس مسئلے پر آج ہی بیٹھیں جبکہ سہیل آفریدی نے کہا آئندہ سیکیورٹی متعلق اجلاسوں میں آیا کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ سوات: خیبر پختونخوا حکومت نے بلآخر ہنگامی صورتحال کیلئے ڈرون حاصل کرلیا
بنیادوں کی متعلق بات چیت
اُن کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی نے بھی اس موقع پر وزیراعظم سے جیل میں بانی سے ملاقاتوں سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی چل… کیونکہ پاک ویلز کار میلہ ہو رہا ہے!
نا قابل قبول بیانیہ
سیاسی مشیر نے کہا کہ بانی چیئرمین سے ملاقات کے بعد جو بیانیہ پیش کیا جاتا ہے، وہ ناقابل قبول ہے۔ اداروں سے متعلق جو بیانیہ یہ بناتے ہیں، انہیں اس سے پیچھے ہٹنا چاہیے۔
بانی پی ٹی آئی کی صحت
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بہترین علاج فراہم کیا گیا، وہ بالکل صحت مند ہیں، اُن سے متعلق جو پروپیگنڈا کیا گیا وہ غلط ہے، 8 فروری کے بعد نئی تاریخ نہ آئی تو پھر ملاقات نہ ہونے کا جواز نہیں رہتا۔








